ڈی آئی خان میں آپریشن‘4دہشت گرد ہلاک‘فوجی جوان شہید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 4خوراج جہنم واصل کر دیئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق  16 اپریل کو سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی۔پریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور اس کے نتیجے میں 4 خوارج واصل جہنم ہو گئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک دھرتی کے ایک بہادر سپوت سپاہی باسط صدیق نے جواں مردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔