فتنہ الخوارج کے حملے پر موثر جوابی کارروائی کی گئی ، کئی دہشتگرد زخمی بھی ہوئے
لوئر و سنٹرل کرم میں بھی حملہ آوروں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی:پولیس
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وسطی کرم میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا لیکن پولیس کے جوانوں نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایا اور 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے پر جوابی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔ لوئر و سنٹرل کرم میں بھی حملہ آوروں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی ہے۔