بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آپریشن‘4دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی،پشاور(آئی این پی )سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے  4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا  ، کئی ٹھکانے تباہ  اور   اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا  جبکہ ٹانک میں پٹوارخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی گئی،خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت ضلع سہراب کے علاقے مال مدرسہ کے قریب آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی فورسز نے مال مدرسہ اور بتیگو کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا، فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا ہے۔