تامل ناڈو: سیاسی ریلی میں بھگدڑ، 40 افراد ہلاک

تامل ناڈو: سیاسی ریلی میں بھگدڑ، 40 افراد ہلاک

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک سیاسی ریلی کے دوران بھگدڑ مچنے سے 40 افراد ہلاک اور 124 زخمی ہوگئے۔

 ریلی اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے کی جماعت، تملگا ویٹری کژھگم (Tamilaga Vettri Kazhagam)، کے سربراہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی تھی۔وزیر صحت ایم سبریمینیم کے مطابق حادثہ ریلی میں موجود شرکاء کی گنجائش سے زیادہ افراد کی موجودگی کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔