گلستان جوہر بلاک 9 میں ایک پانی کے گڑھے میں نہاتے ہوئے 2 کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں، جہاں ایک بچے کی شناخت 12 سالہ مرید حسین اور دوسرے کی 11 سالہ حارث کے طور پر کی گئی۔پولیس کے مطابق یہ گڑھا عمارت کی بنیاد ڈالنے کے لیے کھدائی کے دوران پیدا ہوا تھا، اور کچی آبادی کے بچے بارش کے پانی میں نہانے آئے تھے۔ گڑھے میں 3 بچے موجود تھے، جن میں سے 2 ڈوب کر جاں بحق ہوئے اور ایک بچ گیا۔ واقعے کے حوالے سے تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔