کراچی: گلستان جوہر کے گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد، خونی واردات

کراچی: گلستان جوہر کے گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد، خونی واردات

کراچی: گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں ایک گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہو گئی ہیں۔

 پولیس کے مطابق یہ قتل کا ہولناک واقعہ ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کے وار سے خواتین کو قتل کیا۔واقعے میں ایک کمسن بچی اور ایک مرد بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی شناخت کے مطابق جاں بحق خواتین کے نام مینا، دانیہ اور عاشی ہیں، جبکہ زخمی لڑکی کی شناخت نندنی اور زخمی مرد کا نام اجے بتایا گیا ہے۔ زخمی مرد اجے خواتین کا ماموں بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کے ابتدائی خیال کے مطابق یہ واقعہ ممکنہ طور پر گھریلو تنازع یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے، تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ شبہ ہے کہ ماموں اجے نے تیز دھار آلے سے خواتین کے گلے کاٹے ہوں، جبکہ کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا ہے۔