مجموعی طور پر 91 امتحانی مراکز قائم ،سے 38 طالبات، 51 طلبہ اور 2 جیلوں کے امیدواروں کے لیے مخصوص
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات 2025 کے پہلے پرچے کا آغاز آج بروز پیر سے ہو رہا ہے۔ تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔پہلے روز مجموعی طور پر دونوں شفٹوں میں 6 مضامین کے امتحانات ہوں گے۔ مارننگ شفٹ میں ایجوکیشن، القر آن اور جیو میٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ کے پرچے لیے جائیں گے جبکہ شام کی شفٹ میں تاریخ پاکستان، تاریخ اسلامک / مسلم اور غذا و غذائیت کے امتحانات ہوں گے۔امتحانات کے لیے مجموعی طور پر 91 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 38 طالبات، 51 طلبہ اور 2 جیلوں کے امیدواروں کے لیے مخصوص ہیں۔