انٹر سیکنڈ اینول میں بھی بائیومیٹرک حاضری لگانے کافیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور بورڈ کا بائیو میٹرک حاضری کا پائلٹ پراجیکٹ کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرسیکنڈ اینول میں تمام بچوں کی حاضری بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے لگائی جائے گی۔ انٹر سیکنڈ اینول میں 30 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ جعلی امیدوار پکڑا گیا تو امتحانات پر پابندی کے ساتھ حوالہ پولیس بھی کیا جائے گا۔بائیو میٹرک حاضری لگانے کا تجربہ میٹرک سیکنڈ اینول میں کیا گیا تھا۔