17 جعلی امیدوار، 24 نقل کرتے دھرلئے گئے،مقدمات ،کارروائی کاآغاز
لاہور (خصوصی رپورٹ)تعلیمی بورڈ لاہورکے زیر اہتمام میٹرک سیکنڈ اینول 2025 امتحان اختتام پذیر ہوگیا۔ 29 ستمبر سے شروع ہونے والے امتحان میں 54 ہزار 199 طلبہ نے حصہ لیا۔ کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن اور انکی ٹیم کے مختلف سینٹرز میں وزٹ کے دوران 41 امیدواروں کیخلاف یو ایم سی کیس رجسٹرڈ ہوئے ،17 جعلی امیدواروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ایف آئی آر زکا اندراج کروا کر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ، 24 امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے۔کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن کاکہناہے کہ امتحانات کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے تمام ٹیمیں فعال رہیں ،سخت محنت سیسینٹرز میں نقل پر مکمل قابو پایا گیا 2024 کی نسبت 2025 میں جعلی امیدواروں اور یو ایم سی کیسز کی تعداد کم رہی ، اس بارانتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔