پسند کی شادی ، بھائی کے ہاتھوں 2 بہنیں قتل

 سیف نے میکے آئی بڑی بہن اقرا کو گولیاں ماریں،چھوٹی عدیلہ بھی بچاتے نشانہ بن گئی ملزم گرفتار 
اوکاڑہ ، (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کے نواحی گائوں کلیر کلاں میں پسند کی شادی کے تنازع پر نوعمر بھائی نے فائرنگ کرکے 2 بہنیں قتل کردیں،پولیس نے ایک گھنٹے میں ہی ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ منڈی احمد آباد کے گا ئوں کلیر کلاں کی رہائشی لڑکی اقرا نے پسند کی شادی کی تھی،جس کا اسکے بھائی سیف الملوک کو رنج تھا،اتوارکی صبح اقرامیکے میں موجودتھی کہ سیف الملوک نے اس پرپسٹل سے فائرنگ کردی،جو موقع پر ہی دم توڑگئی، چھوٹی بہن عدیلہ نے بڑی بہن اقرا کو بچانے کیلئے بھائی کی مزاحمت کی تو ملزم نیعدیلہ کو بھی گولیاں مارکر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتاردیااور موقع سے فرار ہوگیا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ راشدہدایت کے احکامات پربصیرپوراورمنڈی احمد آبادتھانوں کی پولیس نے مشترکہ آپریشن کرکے ایک گھنٹے کے اندرملزم سیف الملوک کو گرفتارکرلیا۔