بانی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک حاضری کیخلاف رٹ پر سماعت ہوگی
توشہ خانہ ٹو کیس میں جرح ، علیمہ خان پر فرد جرم لگنے کا امکان ہے
راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی کی عدالتوں میں بانی پی ٹی آئی اور علیمہ خان کے کیسز کی سماعت آج ہو کی ، علیمہ خان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان، توشہ خانہ ٹو کیس میں گواہوں پر آخر ی جرح ،جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک حاضری کیخلاف رٹ بھی آج سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی و اٹس ایپ حاضری کیخلاف رٹ آج سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ،ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس محمد وحید پر مشتمل ڈویژن بینچ پٹیشن کی سماعت کرے گا ،سلمان اکرم راجا ،فیصل ملک اور سمیر کھوسہ پر مشتمل وکلا پینل بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی پیروی کرے گا۔بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے حکومتی نوٹیفکیشن کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ،ادھر اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہو گی،مقدمہ میں مجموعی طور پر 18 گواہان کے بیانات ریکارڈ جرح مکمل کی جاچکی ہے دو کی جزوی جرح ہو چکی ہے سماعت میں دونوں گواہان پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی پر جرح کریں گئے،انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی میں نومبر احتجاج کا تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں علیمہ خان کو بطور ملزمہ اس مقدمہ میں طلب کر لیا گیا ہے سماعت میں ملزمہ کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔