عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں:بلال صدیق
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ قیادت لاہور پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران رواں سال ناجائز اسلحہ کے9445، اسلحہ کی نمائش کے194 اور ہوائی فائرنگ کے536ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 129کلاشنکوف،559رائفلیں،324گنیں،8492پسٹل اور46ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ترجمان لاہور پولیس سی سی پی او لاہورنے کہا کہ ہوائی فائرنگ،ناجائز اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے غیر قانونی اسلحہ،اسلحے کی نمائش، استعمال اور اس دھندے میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ افسران اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنابھر کردار اداکریں۔