ہوائی فائرنگ ،ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)گرین ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق گرین ٹائون تھانہ کی حدود میں سنیپ چیکنگ کے دوران ملزم حمزہ ساجد کو روکا گیا، جو ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 12 بور بندوق اور گولیاں برآمد کر لیں۔