نیپال میں سیلابی ملبے سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی برآمد

نیپال میں سیلابی ملبے سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی برآمد

نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ملبے تلے دبے ایک بینک سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، نقد رقم اور اہم دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، نیپال پولیس نے کئی گھنٹوں کی کارروائی کے دوران کرشی وکاس بینک کی تریشولی ڈھونگے شاخ کے ملبے میں دبے لاکرز کو تلاش کیا۔پولیس کے مطابق، لاکرز سے تقریباً 50 کروڑ نیپالی روپے مالیت کا سونا، ڈیڑھ کروڑ روپے نقد اور متعدد اہم دستاویزات برآمد ہوئیں جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کی جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکاروں نے بینک کے بیسمنٹ تک پہنچنے کے لیے ملبہ ہٹایا، اور بھاری مشینری کی مدد سے لاکرز کو باہر نکالا گیا۔یاد رہے کہ حالیہ سیلاب کے سبب نیپال میں متعدد عمارتیں اور گاڑیاں کئی فٹ ملبے تلے دب گئی ہیں، اور متاثرہ علاقوں میں کئی بینکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔