ایشیا کپ: بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد آغا سلمان اور سوریا کمار یادو کے بیانات

ایشیا کپ: بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد آغا سلمان اور سوریا کمار یادو کے بیانات

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی کرکٹر آغا سلمان نے کہا کہ بھارتی بیٹرز نے پاور پلے میں میچ کا رخ موڑ لیا۔

 ان کے مطابق پاکستان نے ابتدائی 10 اوورز میں 91 رنز بنائے، لیکن اس اسکور میں مزید 15 رنز کا اضافہ ہونا چاہیے تھا۔ تاہم 171 رنز بھی ایک اچھا مجموعہ تھا۔آغا سلمان نے مزید کہا کہ وہ بولرز کے انتخاب میں ’صحیح جگہ، صحیح وقت‘ کے فارمولے پر یقین رکھتے ہیں، اور حارث رؤف و فہیم اشرف نے عمدہ بولنگ کی۔ ان کے مطابق اب ٹیم کی نظریں سری لنکا کے خلاف اگلے میچ پر مرکوز ہیں۔دوسری جانب بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کے خلاف کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے دباؤ کے باوجود پرسکون انداز میں کھیل پیش کیا جس سے فتح ممکن ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ جب پاکستان نے ابتدائی 10 اوورز میں 91 رنز بنائے تو بھی ٹیم پرسکون رہی، اور ڈرنکس کے وقفے پر کھلاڑیوں کو یاد دلایا گیا کہ اصل کھیل ابھی باقی ہے۔

سوریا کمار نے شیوَم دوبے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’وہ روبوٹ نہیں، کبھی برا دن آ سکتا ہے، لیکن مشکل وقت میں واپسی کرنا اس کی بڑی خوبی ہے‘‘۔ انہوں نے شبھمن گل اور ابھیشیک شرما کی شراکت کو "فائر اینڈ آئس" قرار دیا اور کہا کہ دونوں ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں، اس لیے ہدف کے تعاقب میں کم از کم ایک بیٹر کا 10 سے 12 اوورز کھیلنا ضروری تھا۔

بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ نے کیچز چھوڑنے پر تمام کھلاڑیوں کو ای میل بھیجی ہے۔ ان کے بقول، ’’ہم بٹر فنگرز ہیں، لیکن اسے جلد درست کر لیں گے۔‘‘