ایشیا کپ تنازع: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو آئی سی سی کی کارروائی کی زد میں

ایشیا کپ تنازع: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو آئی سی سی کی کارروائی کی زد میں

ایشیا کپ 2025 کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو ایک نئے تنازع میں گھر گئے ہیں اور امکان ہے کہ ان کے خلاف آئی سی سی کی جانب سے باضابطہ کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوریا کمار یادیو کے ایک سیاسی نوعیت کے متنازع بیان پر باضابطہ شکایت درج کروائی تھی۔ یہ بیان پاکستان کے خلاف گروپ میچ کے بعد دیا گیا تھا جسے پی سی بی نے "کھیل کی روح اور ضابطۂ اخلاق" کے خلاف قرار دیا۔معاملہ سامنے آنے پر میچ ریفری رچی رچرڈسن نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا کہ یہ بیان کھیل کی ساکھ کو متاثر کر سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے اپنے مؤقف کے حق میں دو آفیشل رپورٹس اور شواہد آئی سی سی کو پیش کیے ہیں۔ میچ ریفری نے بھی ان شواہد کی بنیاد پر یادیو کے خلاف کارروائی کی سفارش کی اور کہا کہ ان کے ریمارکس "کھیل کے مفاد کے خلاف" تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کا جلد امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔