ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنے والے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ایک بار پھر خبروں کی زد میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عمان کے آل راؤنڈر عامر کلیم کو گلے لگاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ عامر کلیم کا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 64 رنز اسکور کیے۔واضح رہے کہ بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دی، تاہم تمام تعریفیں عمانی کھلاڑیوں خصوصاً عامر کلیم اور حماد مرزا کے حصے میں آئیں، جنہوں نے نصف سنچریاں اسکور کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔بھارتی کپتان کا پاکستانی نژاد کھلاڑی کو گلے لگانا بھارتی شائقین کو پسند نہ آیا، جس کے باعث انہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔