اسلام آباد: ملک میں بجلی ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نیپرا آج سی پی پی اے کی درخواست پر اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت پر سماعت کرے گا۔سی پی پی اے نے اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ اگست میں ڈسکوز کو 102.94 ارب یونٹ بجلی فراہم کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق اگست میں بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 7.31 روپے فی یونٹ کے بجائے 7.50 روپے فی یونٹ رہی۔
مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 12.01 روپے فی یونٹ رہی۔درآمدی کوئلے سے 14.07 روپے فی یونٹ۔فرنس آئل سے 33 روپے فی یونٹ۔گیس سے 13.43 روپے فی یونٹ۔ایل این جی سے 21.73 روپے فی یونٹ۔ایران سے درآمدی بجلی کی لاگت 41 روپے فی یونٹ رہی۔بگاس سے بجلی کی پیداواری لاگت 9.87 روپے فی یونٹ رہی۔
فیصلے کا اطلاق نیپرا کی سماعت اور منظوری کے بعد ہوگا۔