سی سی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، نیپرا 26 فروری کو سماعت کرے گا

سی سی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، نیپرا 26 فروری کو سماعت کرے گا

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت فی یونٹ 1 روپے 78 پیسے مہنگی کی جائے۔

درخواست کے مطابق، جنوری کے مہینے میں بجلی کمپنیوں کو 8 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، اور اس دوران فی یونٹ بجلی کی لاگت 12 روپے 17 پیسے رہی۔سی سی پی اے نے یہ درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے تاکہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جا سکے۔ نیپرا اس معاملے پر 26 فروری کو سماعت کرے گا۔