شہریوں کے پاسپورٹس اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں
کارروائی ایف آئی اے نے ملزم انس نواز کے سوشل میڈیا اکائونٹس قبضے میں لے لیے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت انس نواز کے نام سے ہوئی ، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں بنی گالاسے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی، شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، ملزم نے ایکس اکائونٹ سے حساس معلومات شیئر کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔بیان کے مطابق ملزم کے خلاف PECA-2016 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم کے سوشل میڈیا اکائونٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔