لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے کمسن طالبہ کو ہراساں کرنے کی شکایت پر بروقت کارروائی کرکے پولیس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کروا دیا۔باغبانپورہ میں بچی کی والدہ نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے شکایت درج کروائی کہ سکول آتے جاتے ایک شخص انکی بیٹی کو ہراساں کررہاہے ،نازیبا حرکات کرتاہے۔ شکایت ملتے ہی سیف سٹی کی فوری اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، شکایت پر مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔