لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ پولیس نے کارروائی کے دوران پشاور سے آن لائن آرڈر پر اسلحہ منگوا کر لاہور میں ڈلیور کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق مزنگ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈا ئون کے دوران ملزم فیصل پٹھان کو جین مندر سے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 3 پستول ایم ایم 9 اور 2 پستول 30بور بر آمد کر کے مقدمہ درج کر کے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔