ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز کا اہم اجلاس ،پولیس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد کی زیر صدارت سٹی ڈویڑن کے ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں رواں ماہ کے دوران جرائم کی صورتحال اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق اجلاس میں امن و امان کی بہتری کے لیے مختلف امور پر غور کیا گیا۔ایس پی سٹی بلال احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متحرک سٹریٹ کریمنلز، اشتہاریوں اور عادی ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے اور پیٹرولنگ کے نظام کو مؤثر بنانے کے احکامات جاری کیے