لاہور (کرائم رپورٹر)ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان احتشام اور فاروق نے واردات کے دوران خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹر سائیکل کے ذریعے ٹکر ماری اور جیسے ہی خاتون گاڑی سے باہر آئیں تو ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ گیا۔ ملزمان نے خاتون کو پستول دکھا کر خوفزدہ کیا اور موقع سے گاڑی لے کر فرار ہو گئے پولیس کے مطابق ملزمان کی واردات کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی۔ خاتون شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی اور مختلف اضلاع، 300 سے زائد سیف سٹی اور لوکل کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیاملزمان سے چھینی گئی ٹویوٹا کرولا، نقدی، پستول بمعہ گولیاں اور موبائل فون برآمد کر لیے گئیایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم فاروق سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا جبکہ دونوں کے خلاف مزید مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیاخواتین اور شہریوں کو لوٹنے والے جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے جائیں گے۔ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔