خاتون سے گاڑی چھیننے والاٹرینی سب انسپکٹر نکلا

لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں خاتون سے کار چھیننے کا واقعہ پیش آیاواقعہ میں ملوث گرفتار ڈاکو پولیس کا ٹرینی سب انسپکٹر نکلا پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے گاڑی برآمد کی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارملزم احتشام ورک ٹرینی سب انسپکٹرتھاملزم چوہنگ پولیس سینٹر میں ٹریننگ حاصل کررہا تھا۔