گندے نالے میںلاش، خوف وہراس

واٹر ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کی لاش کو نالے سے باہر نکالا
لاہور (کرائم رپورٹر) عسکری10 نزد ایئرپورٹ کارگوہ کے علاقے میں واقع گندے نالے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ واٹر ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نالے سے باہر نکالاریسکیو حکام کے مطابق لاش کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔