شوٹر ندیم عرف چھوٹا پٹھان پولیس مقابلے میں پار

ندیم عرف چھوٹا پٹھان  درجنوں افراد کے قتل اور سنگین وارداتوں میں ملوث، اسلام پورہ  میں پناہ لے رکھی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں سی سی ڈی اور شاہ ڈکیت گینگ کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں شاہ ڈکیت گینگ فیصل آباد کا مرکزی شوٹر ندیم عرف چھوٹا پٹھان مارا گیا ذرائع پولیس کے مطابق ملزم نے اسلام پورہ کے علاقے میں پناہ لے رکھی تھی جہاں سی سی ڈی صدر کی قیادت میں کارروائی کی گئی کارروائی کے دوران ملزم اور پولیس کے درمیان تقریباً دو گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا ندیم عرف چھوٹا پٹھان پر درجنوں افراد کے قتل اور سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام تھاپولیس نے ملزم کی بیوی کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے شاہ ڈکیت گینگ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری رہے گی۔