فردوس عاشق اعوان کا پاکستانی کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابقہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی کرکٹ کی شوقین نکلیں، سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑی صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور محمد حارث کے لئے خصوصی پیغام جاری کردیا۔تفصیلات کیمطابق سابقہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب کو اپنے ویڈیو پیغام میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صائم تم میں پوٹینشل ہے لیکن ابھی سردیاں نہیں  آئیں کہ تم نے انڈے ہی کھانے ہیں، پہلی گیند پر آوٹ ہونا یہ تمہاری شان کے خلاف ہے اور ہماری بھی بیعزتی ہے، ذہنی طور پر پریشر سے باہر نکل کر  آگے آو۔فردوش عاشق اعوان نے صاحبزادہ فرحان کو پیغام دیتے ہوئے ہدایت کی کہ پہلا اوور روکے کے کھیل لیں، سیدھی سیدھی شارٹس ہیں ایسا نہ کریں۔ فردوش عاشق اعوان نے ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور  بیٹر محمد حارث کو نصحت کی کہ آپ اچھا کھیلتے ہیں مگر ہر گیند پر چھکے والی نہیں ہوتی گیندوں کو میرٹ پر کھیلوں اور آخری اوور تک جاو۔ آپ کے اندر پوٹینشل ہے کہ آخری اوور میں رسک لو، پہلی بال پر رسک نہ لو!