لاہور(آئی این پی ) استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔تفصیل کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفی دے دیا۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کو اپنا استعفی بھجوادیا ۔آئی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات اور صحت کے مسائل کے باعث عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتی تاہم بطور ممبر استحکام پاکستان پارٹی خدمات انجام دیتی رہوں گی۔