فیلڈ مارشل کی قیادت، مہارت اور ویژن نے پاکستان کو عالمی سطح پر باوقار مقام دلایا
اسلام آباد (آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت، مہارت اور ویژن نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک بار پھر باوقار مقام دلایا ۔ ملک ایک درست سمت کی طرف بڑھ رہا ہے، پاکستانی عوام ہر محاذ پر متحد و پرعزم ہیں۔ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ایجوکیشن سسٹم کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پولیس کے شہداء اور غازیوں کے بچوں کیلئے معیاری تعلیم کا بندوبست کیا گیا ہے، جو ایک احسن قدم ہے۔ جب تک تعلیم کے ساتھ تربیت نہ ہو، کوئی بھی فرد ایک مہذب شہری کے طور پر اپنا کردار ادا نہیں کرسکتا۔