مودی کی احمقانہ سوچ ریجن میں قحط سالی پیدا کرے گی:فردوس عاشق اعوان

 سیالکوٹ (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہے  ہم سیالکوٹ میں بسنے والے مودی کی ناپاک سوچ کے سامنے کھڑے ہیں۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 7 لاکھ فوج ہے پہلگام واقعہ کیسے ہوا،بین الاقوامی ادارے اور خصوصا یو این کو نوٹس لینا چاہیے۔فردوس عاشق نے کہا کہ پاکستان زرعی اجناس پیدا کرکے پوری دنیا کی غذائی ضروریات پوری کرتا ہے، پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی پر حملہ در حقیقت دنیا کی فوڈ سکیورٹی پر حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی احمقانہ سوچ ریجن میں قحط سالی پیدا کرے گی، ہم امن کے خواہشمند ہیں اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔