تلک ورما نے مسلسل تین ٹی20 میچز میں سینچریاں اسکور کرکے تاریخ رقم کی

تلک ورما نے مسلسل تین ٹی20 میچز میں سینچریاں اسکور کرکے تاریخ رقم کی

بھارتی بیٹر تلک ورما نے مسلسل تین ٹی20 میچز میں سینچریاں اسکور کرکے تاریخ رقم کر دی۔

حیدر آباد میں کھیلے جا رہے مشتاق علی ٹرافی 2024-25 کے افتتاحی میچ میں، تلک ورما نے میگھالیہ کے خلاف راجکوٹ میں 67 گیندوں پر 151 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل، انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹی20 میچز میں لگاتار سنچریاں اسکور کیں۔ سنچورین میں 107 ناٹ آؤٹ اور جوہانسبرگ میں 150 سے زائد رنز بنائے۔

وہ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل تین سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن چکے ہیں۔ تلک ورما، انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کے سرکردہ پانچ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں فرنچائز نے برقرار رکھا ہے۔