ویگو ڈالے والے بیان پر کہیں خواجہ آصف کی چھٹی نہ ہو جائے، لطیف کھوسہ

ہمارے اوپر دہشت گردی کے پرچے بہت ہیں لیکن ہم عوام کے لئے ہر قربانی دینے کے تیار ہیں
 پنکی صاحبہ سکولوں اور کالجوں میں ڈرگ سپلائی کر رہی ہیں، اس کو کچھ نہیں ہوگا، قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی  رہنما سردار لطیف کھوسہ  نے کہا ہے کہ ویگو ڈالے والی بات پر کہیں خواجہ آصف کی چھٹی نہ ہو جائے کیونکہ جونیجو صاحب نے سب کو کاروں پر کھڑا کیا تھا تو جونیجو صاحب کی چھٹی ہوگئی تھی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ خواجہ آصف نے بہت خوبصورت بات کی، کاش ڈالے لے لو، پولیس والے اپنے ڈالے لئے  پھر رہے ہوتے ہیں، اپنے اخراجات تو کم کرو اور ساری مراعات واپس لیں، کرپشن سب سے زیادہ داخلہ میں ہی ہے، پولیس میں ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس وقت لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کیا ہے؟ ہمارے اوپر دہشت گردی کے پرچے بہت ہیں لیکن ہم عوام کے لیے ہر قربانی دینے کے تیار ہیں۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پنکی صاحبہ اسکولوں اور کالجوں میں ڈرگ سپلائی کر رہی ہیں، اس کو کچھ نہیں ہوگا۔