شیخوپورہ روڈ پر ایکسل ٹوٹنے سے رکشہ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا‘ نوجوان جاں بحق

فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آبادگٹ والہ کے قریب، شیخوپورہ روڈ پر آٹو رکشہ حادثے کا شکار، حادثے میں غلام غوث ولد محمد بشیر، عمر 37 سال موقع پر جاں بحق، رکشہ ڈرائیور بابر سلیم ولد محمد سلیم، عمر 25 سال زخمی ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد دے کر RHC کھڑیانوالہ منتقل کیا، رکشہ کا ایکسل ٹوٹنے کے باعث رکشہ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا، جاں بحق شخص کی لاش ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دی گئی۔