روس کا یوکرین کی دارالحکومت پر حملہ، چار افراد ہلاک، 27 زخمی

کیف (آئی این پی)یوکرینی حکام نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو گئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات ملک کے مختلف ریجنز بشمول زاپورزہیا پر ڈرونز سے حملے کیے گئے جس میں تین بچوں سمیت 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔یوکرین کی وزارتِ خارجہ نے دعوی کیا کہ تازہ حملے میں سینکڑوں ڈرون اور میزائل استعمال کیے گئے ہیں۔ روس نے فی الحال اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ قبل ا ازیں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خبردار کیا تھا کہ روس صرف ان کے ملک پر حملہ کر کے نہیں رکے گا۔ انھوں نے دعوی کیا کہ اس ہی لیے روس نیٹو میں مختلف ممالک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے ان کی فضائی طاقت جانچ رہا ہے۔