روس کا یوکرین پر بھرپور حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی

70میزائل اور 611ڈرون حملے ، روسی حملوں میں 30سے زائد افراد زخمی ہوئے
ماسکو،کیف (آئی این پی )روس نے یوکرین پر ایک بار پھر حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 9ہوگئی جبکہ30افراد زخمی ہوگئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطا بق یوکرینی حکام کا کہنا ہے روس نے رات بھر 70میزائل اور 611ڈرون حملے کئے۔کہ روسی حملوں میں 30سے زائد افراد زخمی ہوئے۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے جی سیون ممالک سے روس پر دبائو بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے،کہا کہ جی سیون ممالک ممالک یوکرین کی فضائی مددمیں اضافہ کریں،روس پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں۔