روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک‘ 63زخمی

 حملوں میں مزدوروں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا گیا‘یوکرین کے صدر کی مذمت
 کیف (آئی این پی )یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 6 بچوں سمیت 63 افراد زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے جنوب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں مزدوروں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واقعے کہ شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ایک جنگی جرم ہے جو شہریوں کے خلاف کیا گیا ہے۔روس کی جانب سے میزائل حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔