اسلام آ باد( پبلک نیوز) وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر میجر جنرل(ر) ہا رون سکندر پا شا اور کنسلٹنٹ خا لد سیال پر مشتمل وفاقی محتسب کی ٹیم آج جمعرات10 جو لا ئی کو دن دس بجے کہو ٹہ کلب میں کھلی کچہر ی لگا ئے گی جس میں وفاقی اداروں کے مقامی افسران بھی مو جود ہوں گے۔ وفاقی محتسب کے افسران، وفاقی اداروں کے خلا ف شکایات سن کر ان کے ازالے کے لئے متعلقہ اداروں کو مو قع پر ہی ہدایات دیں گے۔ وفاقی محتسب نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام، پاسپورٹ آ فس، پوسٹل لا ئف انشو رنس، اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کا رپو ریشن اور پا کستان پوسٹ آ فس سمیت وفاقی اداروں کے متعلقہ حکام کو کھلی کچہر ی میں شریک ہو نے کی ہدا یت کی ہے۔