2پارٹیوں میں لڑائی،ہسپتال میں توڑپھوڑ

الہ آباد (خصوصی رپورٹ) الہ آباد سرکاری ہسپتال میں میڈیکل لینے آئی مخالف پارٹیاں آپس میں گتھم گتھا ہو گئیں۔ڈنڈے اور قینچیاں چل گئیں ،ڈاکٹر اور عملہ کو بھی تشدد کانشانہ بنایاگیا ،سرکاری ہسپتال میں گزشتہ رات میڈیکل لینے آئی دو پارٹیوں میں لڑائی ہوگئی،ہسپتال میدان جنگ بن گیا ،دونوں پارٹیوں کے 50 کے قریب بپھرے افراد کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ ،شیشے، دروازے اور کھڑکیاں توڑ ڈالیں۔دوران تشدد ملزمان نے عملہ کی جیبوں کو بھی صاف کر دیا ،میڈیکل آفیسر نے قانونی کاروائی کے لیے درخواست جمع کرادی تھانہ الہ آباد پولیس مصروف تفتیش ہے۔