نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)انتظامیہ کے ہاتھوں خاتون مریضہ کی مبینہ ہلاکت پر ورثاء کا مریم نواز ہسپتال نارنگ منڈی میں احتجاج اور توڑ پھوڑ، جاں بحق خاتون کی بیٹی کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کے غلط علاج سے والدہ کی موت ہوئی۔ خاتون کو علاج کیلئے مریم نواز ہسپتال نارنگ لایاگیاجہاں موجودعملہ نے اس کاعلاج کیا۔اہلخانہ کہتے رہے کہ والدہ کی طبیعت مزید خراب ہورہی ہے آپ انہیں لاہور ریفرکردیں لیکن نااہل عملہ ٹھیکے کے پیسے بٹورنے کے چکرمیں کہتارہاکہ آپ کی والدہ یہیں ٹھیک ہے انہیں یہاں رہنے دیں طبیعت بگڑنے پر لاہور لے جایاگیاجہاں ڈاکٹرز نے بتایاکہ غلط علاج سے ان کی موت ہوچکی ہے جس پر اہلخانہ نے مریم نواز ہسپتال نارنگ میں احتجاج اور توڑپھوڑکی۔