بھائی نے طیش میں آکر دو بہنوں کو قتل کر دیا

قصبہ کلیر کلاں کے سیف الملوک کی بہن اقراء نے پسند کی شادی کر لی تھی،بھائی کو اس بات کا رنج تھا
 سیف الملوک نے طیش میں آکر اقراء بی بی کو قتل کر دیا ،چھوٹی بہن عدیلہ چھڑانے آئی تو ایسے بھی مارڈالا
اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ کے نواح میں بھائی نے طیش میں آکر دو بہنوں کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ کلیر کلاں کے رہائشی سیف الملوک کی بہن اقراء نے پسند کی شادی کر لی تھی جسے سیف الملوک کو رنج تھا گزشتہ روز سیف الملوک نے طیش میں آکر اقراء بی بی کو قتل کر دیا جس پر اس کی چھوٹی بہن عدیلہ چھڑانے آئی تو ملزم نے اسے بھی قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے ایک گھنٹہ کے اندر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔