متوفیہ کی شناخت 30 سالہ ارم کے نام سے ہوئی،قاتل گرفتار،لاش ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر) نتھوکی گاؤں میں گھریلو تنازع ایک افسوسناک سانحے میں تبدیل ہو گیاجہاں شوہر نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر اپنی 30 سالہ بیوی کو قتل کر دیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا جب ملزم نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا گلا دبا دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ متوفیہ کی شناخت 30 سالہ ارم کے نام سے ہوئی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔