کویت میں فیملی اسپانسر شپ ویزا، سزا معاف کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں، وزارت داخلہ

کویت سٹی( آئی این پی )کویت میں فیملی اسپانسرشپ ویزا آرٹیکل 22 کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سزا معاف کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فیملی اسپانسرشپ کے آرٹیکل 22 کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سزا معاف کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔وزارت خارجہ نے کہا کہ سوشل میڈیا اور بعض ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی رپورٹس مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔