افغان ای ویزا سیکنڈل: وزارت داخلہ کے 2افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

  اسلام آباد(آئی این پی )افغان ای ویزا سیکنڈل میں اہم پیشرفت ، وزرات داخلہ نے اہم افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا۔ذرائع کے مطابق افسران کا نام مبینہ طور پر سیکنڈل میں ملوث ہونے پر لیا جارہا تھا، ڈپٹی سیکرٹری ویزا سیکشن شیریں حنا اصغر کو عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔شفقت علی چاچٹر نئے ڈپٹی سیکرٹری ویزہ تعینات کردیئے، جوائنٹ سیکرٹری ایف آئی اے سیکشن عدنان ارشد اولک بھی عہدے سے فارغ کردیئے گئے، فلائیٹ لیفٹیننٹ عاصم ایوب نئے جوائنٹ سیکرٹری ایف آئی اے تعینات ہوئے ہیں۔وزرات داخلہ نے نئی تقرریوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔