واشنگٹن اب بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتا،مجھے ویزا کی ضرورت نہیں
بین الاقوامی قانون مجھے اقوام متحدہ میں جانے کیلئے استثنی دیتا ہے،،صدر گسٹائوپیٹرو کا بیان
بگوٹا (آئی این پی ) ولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے غزہ پر اسرائیل کی جنگ پر تنقید کرنے پر ان کا ویزا منسوخ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اب بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتا ۔نیویار ک سے وطن واپس پہنچ کر کولمبین صدر نے ایکس(سابقہ ٹوئٹر )پر اپنے بیان میں کہا دنیا کا آزاد فرد ہوں، میرے پاس اب امریکہ جانے کا ویزا نہیں ہے،مجھے پرواہ نہیں مجھے ویزا کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میں صرف کولمبیا نہیں یورپی شہری بھی ہوں، یورپی ممالک کے شہریوں کو امریکا جانے کیلئے ویزا کی ضرورت نہیں ہوتی صرف سفری اجازت نامہ درکار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون مجھے اقوام متحدہ میں جانے کیلئے استثنی دیتا ہے اور میری آزادانہ رائے کا کوئی بدلہ نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ میں ایک آزاد انسان ہوں۔بین الاقوامی قانون انسانیت کی حکمت ہے اور یہ میری حفاظت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نسل کشی انسانیت کے خلاف جرم ہے اور انسانیت کو جواب دینا، فیصلہ کرنا اور سزا دینا چاہیے