کوئی مجرم ن لیگ سے بھی ہوا تو اسے نہیں چھوڑا جائیگا ڈرکر حکومت نہیں ہوتی‘پرواہ نہیں میرے خلاف کتنے مقدمات بنیں گے مریم نواز

 پنجاب کے عوام کی سلامتی اور انصاف کیلئے جیل جانا منظور ہے،مجرموں کو پیغام دیتی ہوں  ماؤں اور بیٹیوں کو تکلیف پہنچانا چھوڑ دیں ‘ جرم کرناترک کردیں ورنہ کسی کو  نہیں چھوڑیں گے‘غریب کا تھپڑ امیر کو ہمیشہ یاد رہے گا
عدالت سے کہتی ہوں  اتنی سزا تو دیں  مجرم کو محسوس ہو‘عوام کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اور پنجاب کی خاتون چیف جسٹس سے ملنا پڑا تو ضرور ملوں گی، قانونی سقم کی وجہ سے  ضمانت نہ ملے تو کبھی جرم نہ ہوں
امیر تھپڑ مارے تو کہتے ہیں  صدیوں سے یہی ہوتا آیا ہے، اب سب کیلئے اصول ایک ہی ہوگا،ظالموں کی ویڈیو اس لئے پوسٹ کرتی ہوں تاکہ عبرت پکڑیں:منڈی بہائوالدین میں یونیورسٹی آف رسول میں  تقریب سے خطاب
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لیپ ٹاپ اور سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباددی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کے والدین کو بھی مبارکباددی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے کہنے پر تقریب کے شرکاء نے کھڑے ہوکر تمام والدین کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رسول میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیچنگ ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا رسول میڈیکل کالج میں جنوری2027 سے ایڈمشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منڈی بہاوالدین میں یونیورسٹی آف رسول میں لیپ ٹاپ اور ہونہارسکالر شپ کی ڈسٹری بیوشن تقریب سے خطاب کیا ۔مریم نواز کو پنجاب کے عوام کی سلامتی اور انصاف کیلئے جیل جانا منظور ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مجرموں کو پیغام دیتی ہوں کہ ماؤں اور بیٹیوں کو تکلیف پہنچانا چھوڑ دیں اور جرم کرناترک کردیں ورنہ نہیں چھوڑیں گے۔ سکوٹی سوار لڑکی اور پٹرول پمپ کے ملازم کو مارنے والے کو اگلے دن ہی ضمانت مل جاتی ہے۔ عدالت سے کہتی ہوں کہ اتنی سزا تو دیں کہ مجرم کو محسوس ہو۔ عوام کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان اور پنجاب کی خاتون چیف جسٹس سے ملنا پڑا تو ضرور ملوں گی۔ اگر قانونی سقم کی وجہ سے ملزموں کو ضمانت نہ ملیں تو کبھی جرم نہ ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بیٹیوں سے کہتی ہوں کہ آپ کسی سے کم تر نہیں، آپ سب کر سکتی ہیں۔ قوم کو عادت پڑ چکی تھی کہ امیر غریب کا استحصال کرتا رہے اور لوگ برداشت کرتے رہیں۔ امیر تھپڑ مارے تو کہتے ہیں کہ صدیوں سے یہی ہوتا آیا ہے، اب سب کیلئے اصول ایک ہی ہوگا۔ ظالموں کی ویڈیو اس لیے پوسٹ کرتی ہوں تاکہ عبرت پکڑیں۔ غریب کا تھپڑ امیر کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ پنجاب میں ریپ کے ملزم کو دو گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ بچوں کی محبت اور اپنائیت کا شکریہ کرنے کیلئے الفاظ نہیں ملتے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لیپ ٹاپ، سکالر شپ اور ای بائیکس ایک لاکھ کی بجائے ایک ایک کروڑ بھی دے دوں، تو بچوں کی محبت کا ایک فیصد بھی نہیں لوٹاسکتی۔ مجھے اپنی برتھ ڈے یاد نہیں مگر بچوں نے میری سالگرہ ماں کی طرح منائی۔ میں آپ کو کچھ نہیں دے رہی بس آپ کا حق لوٹارہی ہوں، یہ آپ لوگوں کا پیسہ ہے جو آپ کو لوٹایا جارہا ہے۔، مریم نواز، اللہ تعالیٰ، عوام اور خود کو بھی جوابدہ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کسی سکیم میں کوئی ریفرنس نہیں چلتا، اہلیت کے مطابق سب کچھ دیا جاتا ہے۔ ہمارے دور میں ہر پراجیکٹ کا تالا میرٹ کی چابی سے کھلتا ہے۔ کوئی اثر ورسوخ والا کسی غریب اور نادار کاحق نہیں کھاسکتا۔یہ پہلا دور ہے جس میں ظالم اور مجرم جتنا بھی امیر ہو قانون کا ہاتھ اس کے گریبان تک پہنچ جاتاہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سکوٹر سوار بچی کو تھانے میں خود کال کی۔ میں کہتی ہوں جتنے تھپڑ غریب کے منہ پرمارے، اتنے ہی تھپڑ اس ظالم امیر کو مارے جائیں۔ ریاست ساتھ کھڑی ہے، سکوٹی سوار بچی نے کہا کہ حکومت نے تحفظ کا احساس دلایا۔ حکومت کی طرف سے بچیوں کوتحفظ کا احساس ہونا میرے لیے باعث اطمینان ہے۔پٹرول پمپ پر سگریٹ نوشی سے منع کرنے والے ملازم کو رعونت زدہ شخص نے مارا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دونوں کو سامنے بٹھایا،کہا جتنا اس نے مارا اتناہی تم ماروں، تاکہ ظالم اور مجرم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں۔ پنجاب اب مظلوم کیساتھ کھڑا ہوتا ہے، 15 سال کا یتیم بچہ جسے ماں اور نانا نے چھوڑ دیا۔  ملتان کی سڑکوں پریتیم اکیلا بھاگتا رہا اور اس پر گاڑی چڑھا دی گئی، ریاست اب مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ مجھے کہا گیا کہ اپنے آپ کو بچاؤ کل کو مقدمے بنیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جب میں نے کچھ نہیں کیا تھا تو مقدمے بنے تھے،اب مقدموں کا خوف اتر چکا ہے۔ عوام کی عزت اور سلامتی کی حفاظت مریم نواز کی ذمہ داری ہے۔کوئی امیر زادہ سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والا غریب کو ہاتھ لگائے گا تو قانون اسے نہیں چھوڑے گا۔