بگوٹا(آئی این پی )امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے سخت ردعمل دیتے ہوئے مسلح افواج کو واضح ہدایات جاری کر دیں ۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق کولمبین صدر نے پبلک فورس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورس میں جو بھی کولمبیا کے قومی پرچم اور ملکی مفادات کو ترجیح نہیں دے گا، اسے ادارے کا حصہ نہیں رہنا چاہیے۔