بے گھر فلسطینیوں کے کیمپوں اور خیموں پر بمباری کی گئی، صنعا سمیت مختلف مقامات پر امریکی فضائی حملے ،اردن اورمصرنے جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش کردیں
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھاتے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کے کیمپوں اور خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ادھر اردن اور مصر نے اسرائیل اور حماس میں 5 سے 7 سال جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش کردیں جب کہ منصوبے میں اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا ء اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔دوسری جانب اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شن بیت کے سربراہ رونن بار نے بیان حلفی میں نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔اس کے علاوہ یمن میں دارالحکومت صنعا سمیت مختلف مقامات پر امریکی فضائی حملے رپورٹ ہوئے تاہم فوری جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔