منگنی ٹوٹنے کے رنج میں لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر) منگنی ٹوٹنے کے رنج میں نوجوان لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو فیصل ٹائون پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ملزم عمار سے ایک سال قبل منگنی ہوئی تھی، جو زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی۔ ملزم نے لڑکی کو بہانے سے ملاقات کے لیے باہر بلایا اور مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔