4500روپے من ریٹ نہ ملا تو گندم کاشت نہیں کرینگے:کسا ن اتحاد

گنے کا ریٹ 600، کپاس کا 12ہزار روپے من مقرر کیا جائے: خالد حسین
حکومت کسانوں سے مشاورت کیے بغیر فیصلیکررہی، جائز معاوضہ چاہیے خیرات نہیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے اعلان کیا کہ اگرحکومت نے 4500 روپیفی من ریٹ نہ دیاتوکسان گندم کاشت نہیں کریں گے۔اپنے بیان میں خالد حسین نے کہا وزیراعظم نے گندم 3500 روپے فی من خریدنے کا اعلان کیا ہے، گندم کا یہ ریٹ کسان کی لاگت سیکم ہے، کسان کی لاگت 4000 سے 4500 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے، حکومت کسانوں سے مشاورت کیے بغیر فیصلیکر رہی ہے جو کسانوں کے مفاد میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ مانگتاہے، خیرات نہیں، سیلاب نیکسان کوپہلے ہی کمزور کیا، اب کم ریٹ دیکر مزید دبائو ڈالا جا رہا ہے۔چیئرمین کسان اتحاد نے اعلان کیا کہ اگرحکومت نے 4500 روپیفی من ریٹ نہ دیاتوکسان گندم کاشت نہیں کریں گے۔ گنیکی قیمت 350 روپے فی من دی جارہی ہے اور چینی 175 روپیفی کلوفروخت ہورہی ہے لہٰذا گنیکاریٹ کم ازکم 600 روپیفی من مقررکیا جائے، کپاس کا ریٹ بھی کسان کے نقصان کاباعث ہے، 12000 روپے فی من مقررکیا جائے۔